Calorie Calculator & Tracker

رشی کپور ایک بار پھر صحافیوں پر برس پڑے

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کپور کی 93 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں راج کپور کی سوانح حیات پر مبنی کتاب کی رونمائی کی گئی جس میں رشی کپور کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا لیکن والد کی تقریب میں بھی رشی کپور کو صحافیوں کی موجودگی ایک نہ بھائی اور صحافیوں کو تقریب چھوڑ جانے کا کہہ دیا۔
یہ واقعہ اُس وقت رونما ہوا جب تقریب میں رشی کپور نے صحافیوں سے سوال کیا کہ ’آپ کون ہیں‘ جس پر صحافیوں نے میڈیا کارڈ دکھا کر انہیں تعارف کرایا لیکن رشی کپور کو صحافیوں کی موجودگی پھر بھی پسند نہ آئی اور وہ جاتے جاتے بھی طنزیہ انداز میں صحافیوں کو ’مفت کی شراب پینے والے‘ کہہ کر وہاں سے چلے گئے۔

حیران کن طور پر رشی کپور کی اس حرکت کے بعد اُن کے ذاتی سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بھی صحافیوں کو تقریب سے یہ کہہ کر جانے کا کہا گیا کہ ’مسٹر کپور نہیں چاہتے کہ آپ لوگ اس تقریب میں موجود رہیں‘۔
بعدازاں تقریب کے میزبان کتاب کے پبلشر کی طرف سے ہوٹل کے سیکیورٹی چیف کو معاملہ ختم کرنے کے لیے مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی جس پر سیکیورٹی چیف کا معذرت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کیا آپ جانتے نہیں ہیں کہ رشی کپور کیسے ہیں وہ پہلے بھی اس ہوٹل میں دو بار یہ سب کچھ کر چکے ہیں‘۔
واضح رہے کہ تقریب میں صحافیوں کے علاوہ دیگر فلمی شخصیات بھی شریک تھیں اور تقریب شروع ہونے کے بعد صحافیوں کو پھر بلایا گیا تاہم صحافیوں نے رشی کپور کے اس رویے کی وجہ سے تقریب میں نہ آنا ہی بہتر سمجھا۔

Comments

comments