Calorie Calculator & Tracker

اسٹیو وا کا بیٹا انڈر 19 ورلڈ کپ کیلیے آسٹریلوی ٹیم میں شامل

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا کے بیٹے آل راؤنڈر آسٹن وا کو انڈر 19 ورلڈ کپ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ میں منتخب کر لیا گیا جب کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ کے بیٹے ول سدرلینڈ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
جونیئر ورلڈ کپ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کی قیادت جیسن سنگھا کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں زیویر بارٹلٹ، میکس برینٹ، جیک ایڈورڈز زیک ایونز، جیروڈ فریمین، ریان ہیڈلے، باکسٹر ہالٹ، ناتھن میک سوینی، جوناتھن مرلو، لائیڈ پوپ، جیسن رالسٹن، پارام اپل اور آسٹن وا شامل ہیں۔ ریان ہیرس انڈر 19 اسکواڈ کے کوچ جبکہ کرس روجرز ان کے اسسٹنٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ آسٹین وا نے 2016 میں انڈر 17 نیشنل چیمپئن شپ کے فائنل میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی جب کہ رواں سال سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

Comments

comments