Calorie Calculator & Tracker

بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن کا لوکل ٹرین میں عام لوگوں کیساتھ سفر

ممبئی (ویب نیوز )امیتابھ نے ممبئی کی لوکل ٹرین میں سفر کر کے ثابت کیا کہ فلمی ستارے بھی بلاآخر عام انسانوں جیسے ہوتے ہیں۔کنیسر کے ہاتھوں اپنی ماں گنوانے والے سورابھ نے حال ہی میں عام لوگوں کی حیران کن کہانیوں سے سجے امیتابھ کے شو ’آج کی رات ہے زندگی‘ میں شرکت کی تھی۔اس دلچسپ سفر کی تصاویر اور وڈیوز نے، جس میں سینئر اداکار سورابھ کی دھنوں پر رنگ برسے گاتے نظر آئے،سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔بعد ازاں، امیتابھ نے اپنے بلاگ پر بتایا سورابھ سفر کے دوران ساتھی مسافروں سے پیسے اکھٹے کر کے غریب مریضوں اور انکے اہل خانہ پر خرچ کرتے ہیں۔

بالی ووڈ سٹار نے کہا کہ یہ ایک دل توڑ دینے والی کہانی تھی۔مجھے لگا کہ مجھے سورابھ کے ساتھ بیٹھ کر سفر کرنا چاہیے اور ان جیسا کام کرنا چاہیے۔امیتابھ نے بتایا کہ ان کا مقصد شہرت، میڈیا کی توجہ حاصل کرنا یا اپنے شو کی تشہیر نہیں تھا بلکہ وہ بس یہ بتانا چاہتے تھے کہ سورابھ اس کام میں اکیلے نہیں اور لوگ ان کے معترف ہیں۔

Comments

comments