Calorie Calculator & Tracker

میٹرو بس فیض آباد اسٹیشن سے رات گئے 5لاکھ روپے چوری ،مقدمہ درج

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کو چور پڑگئے ،فیض آباد اسٹیشن سے رات گئے 5لاکھ روپے چوری ،مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق میٹرو بس سروس فیض آباد اسٹیشن سے رات گئے 5لاکھ روپے چوری ہوگئے۔فیض آباد بوتھ نمبر 1لاک ہونے کے باوجود نامعلوم چور سیف سے پیسے لے اڑے تھانہ آئی نائن پولیس نے اسٹیشن منیجر بلال زیدی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ بطور ثبوت فراہم کی گئی ویڈیو سے بھی چوروں کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔

نامعلوم دو چوروں نے منہ پر ماسک جبکہ جسم بھی چھپایا ہواتھا تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق ایک چور نے شلوار قمیض جبکہ دوسرے نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔ تھانہ آئی نائن پولیس کے تفتیشی افسر عاشق حسین نے بتایاکہ میٹرو اسٹیشن پر رات گئے چوری کی گئی ہے جس کامقدمہ نمبر 425/15 نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 380کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ تفتیش کی جارہی ہے تاہم ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے۔

Comments

comments