Calorie Calculator & Tracker

ثبوت موجود ہیں ،عمراکمل کے قانونی نوٹس کا جواب قانونی طریقے سے دونگی، ریچل خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی ماڈل و اداکارہ ریچل خان نے کہا ہے کہ کرکٹ عمراکمل کو کرکٹ میں نہیں شوبز میں ہونا چاہئے تھا،میرے پاس ناروے واقعہ کے ثبوت موجود ہیں ،انکے قانونی نوٹس کا جواب قانونی طریقے سے دوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے عمر اکمل کی طرف سے جاری کیا گیا قانونی نوٹس ابھی تک نہیں ملا جس میں انہوں نے 50کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم جب ان کا قانونی نوٹس ملے گا تو اس کا جواب میں قانونی طریقے سے دونگی۔

انہوں نے کہا کہ میرا کرکٹر سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے،ناروے میں تقریب کے دوران جو واقعہ ہوا وہ محض ایک اتفاق تھا جس میں عمر اکمل نے بدمزگی پیدا کی تھی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اور شوبز والوں کو میرا ساتھ دینا چاہئے کیوں کہ میں نے جو اقدام اٹھایا تھا وہ اپنی اور ملک کی عزت کی خاطر تھا۔ایک اور سوال کے جواب میں ریچل خان نے کہا کہ عمراکمل کو کرکٹ میں نہیں ہونا چاہئے وہ اگر شوبز میں آئیں تو کامیاب رہیں گے کیونکہ انہوں نے پارٹی میں اچھا ڈانس کیا تھا اسلئے ان کو بھارتی فلم انڈسٹری سے آفر آرہی ہیں اور ان کو چاہئے کہ وہ بھارتی فلموں میں کام کریں۔

Comments

comments