Calorie Calculator & Tracker

میانوالی ، عمران خان کے آبائی حلقے میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی

میانوالی( نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آبائی حلقے میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ،تحریک انصاف نے جرگے کے فیصلے کےخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا،میانوالی چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کا آبائی حلقہ ہے جہاں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر نہ صرف پابندی لگائی گئی ہے بلکہ بلدیاتی الیکشن کے روز گھروں سے نہ نکلنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔میانوالی میں ایم این اے مسلم لیگ (ن) کا اور ایم پی اے تحریک انصاف ہونے کے باوجود علاقے کے جرگہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران وہ اپنی خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کےلئے کسی صورت اجازت نہیں دینگے ، فیصلے کے بعد یو سی پائی خیل میں 19نومبر کو خواتین ووٹ نہیں ڈال سکیں گی۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے صلاح الدین نے بتایا کہ 2013 کے الیکشن کے بعد علاقے میں بڑی تبدیلی آئی ہے،انتخابات میں علاقے میں بڑی تعداد میں خواتین نے گھروں سے نکلی تھی اور50 فیصد خواتین نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا تاہم علاقے کے بااثر اور سیاسی مخالفین کی ملی بھگت سے خواتین کو ایک بار پھر ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا جارہا ہے ،علاقے میں بڑی تعداد میں خواتین پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کررہی ہیں اسلئے مخالفین نے انکے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا دی ہے ۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اس کا فوری نوٹس لیں اورخواتین کو ووٹ کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت کو احکامات جاری کرے،اگر خواتین کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے دیا گیا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاو¿ں گا۔

Comments

comments